بھٹکل:27؍اگست (ایس اؤ نیوز) انجمن حامئی مسلمین بھٹکل کے زیر سرپرستی چلنے والے انجمن ڈگری کالج اینڈ پی جی سنٹر اور انجمن ڈگری کالج فار ویمن میں انجمن تعلیمی ادارے کی جانب سے کینٹین کے لئے ٹینڈر طلب کی گئی ہے اور خواہش مند افراد سے اس سلسلے میں اپنا کوٹیشن داخل کرنےکی اپیل کی گئی ہے۔
انجمن کے جنرل سکریٹری جناب صدیق اسماعیل کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق انجمن ڈگری کالج اینڈ پی جی سنٹر بھٹکل اور انجمن ڈگری کالج فار ویمن بھٹکل میں کینٹین جاری ہے ۔ متعلقہ کینٹین کے لئے نئے طورپر ٹینڈر بلایا گیا ہے۔ خواہش مند ٹھیکیدار جو کنٹین چلانا چاہتے ہوں وہ 10ستمبر 2019تک بند لفافے میں اپنا کوٹیشن جنرل سکریٹری ، انجمن حامئی مسلمین بھٹکل دفتر پہنچاسکتے ہیں۔ ریلیز میں بتایا گیا ہے کہ کوٹیشن کو بغیر کسی وجہ کے قبول کرنا یا رد کرنا جنرل سکریٹری کے اختیار میں ہوگا۔ پریس ریلیز کے ساتھ شرائط بھی پیش کئے گئے ہیں جس کی تفصیلات انجمن دفتر سے رابطہ کرکے حاصل کی جاسکتی ہے۔